آؤ تمہیں ایک ہنستے کھیلتے انسان کو روتا ہوا دیکھاؤ ؟؟ - danishwar log

Wednesday, May 12, 2021

آؤ تمہیں ایک ہنستے کھیلتے انسان کو روتا ہوا دیکھاؤ ؟؟

 URDU KAHANI | URDU SACHI KAHANI | URDU KISAY KAHANIYAN IN URDU | URDU STORIES اردو سچی کہانی ہنستا کھیلتا مگر روتا انسان

 آؤ تو تمہیں ہنستا کھیلتا مگر روتا ہوا انسان دیکھاؤ؟

آؤ تمہیں ایک ہنستے کھیلتے انسان کو روتا ہوا دیکھاؤ ؟؟
آؤ تمہیں ایک ہنستے کھیلتے انسان کو روتا ہوا دیکھاؤ ؟؟


 آؤ تمہیں ایک ہنستے کھیلتے انسان کو روتا ہوا دیکھاؤ ؟؟

آؤ تمہیں ملاؤں اس انسان سے جس نے اپنی خوشیوں کی قربانی ،

محض اس لئے دی تاکہ تم خوش رہ سکو 

آؤ میں تمہیں بتاؤں کہ وہ ,,زندہ لاش،، ہمیشہ کبھی بھی ایسا نا تھا 

اسے شور سے ڈر نہیں تھا لگتا 

اس کو بھی رونقیں پسند ہوا کرتی تھیں۔

تمہیں پتہ ہے۔ وہ بھی اپنے یاروں کیساتھ کبھی محفلیں سجایا کرتا تھا 

آؤ تمہیں بتاؤں کے اس کے اندر سادگی کہاں تھی 

وہ بھی شوخ بن کر پھرتا تھا 

ایک وقت تھا اسے بھی زمانے کے نئے رواج نئی رسمیں 

دل کو تسکین پہنچایا کرتی تھیں 

وہ بھی آوارگی پسند ہوا کرتا تھا 

دوستوں کیساتھ بائکنگ لونگ ڈرائیو راتوں کو لیٹ گھر واپس آنا 

گھر والوں کے طعنے 

غصے اور تلخ لہجوں کا وہ بھی عادی تھا 

آؤ تمہیں ملاؤں اس شخص سے جس کی زندگی کبھی یوں تھی کہ

 جیسے انجوئے کرنا تو اس کے بعد کسی کو آتا ہی نا ہو۔۔۔

مگر ایک دن اچانک ہی  اک بدلاؤ آیا۔

اک بے ترتیبی نے اس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا 

حادثہ کہ لو یا پھر دوسری راہ کہ لو ،،

تم آئی 

لیکن تمہارا اچانک سے میری زندگی میں یوں آنا۔

 جیسے زندگی کو مقصد مل گیا ہو 

جیسے بیکار زندگی کو چار چاند لگ گئے ہو ۔

اس نے شور شرابے سے جان چھڑا لی 

دوستوں یاروں کو وقت دینا چھوڑ دیا 

خود کو سپرد تمہارے کر دیا 

جیسے اسکی آنکھوں کی پٹی تم بن گئی 

بہت مشکل ہوتا ہے آسانیاں چھوڑنا 

ہاں میں نے چھوڑ دی تھیں 

میں نے خود کو اس ڈھانچے میں ڈھال لیا تھا کے جیسا رنگ تجھے پسند میں ویسا پہنوں، جو تم چاہو میں وہ کھاؤں جو تم کہو وہ اوڑھوں جس راہ پر تم کہو اس راہ پے چلوں جب کہو تب جاگوں ، جب کہو تب سوؤں 

لیکن میں نے تو یہاں تک خود کو بدل دیا  کہ

ہنسنا کھیلنا،  دوستوں سے ملنا ملانا، 

اور کام کاج سب تمہاری مرضی کا ،

سچ کہوں تو میں تو میں رہا ہی نہیں تھا ۔۔

مجھ میں بس تم بس چکی تھی لیکن

مجھے میری قربانیوں کا اجر نہیں چاہیئے 

نا ہی تم کبھی دے سکو گی 

اتنا کیجئے کہ

کسی اور کو تنہایوں میں مت دھکیلنا

قید میں پھڑپھڑانے والے پنچھی آزادی کیلئے کم تڑپتے ہیں 

انکی زیادہ تڑپ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ

 ان کے سامنے کسی اور کا وہ حال نا ہو جو انکا ہوچکا ہے ۔

😭😭😢

No comments:

Post a Comment