آج رات میں بہت دیر تک جاگتا رہا تھا، - danishwar log

Monday, May 10, 2021

آج رات میں بہت دیر تک جاگتا رہا تھا،

 10 URDU STORIES, ABOUT LIFE , SUCCESS AND PEOPLE .



 آج رات میں بہت دیر تک جاگتا رہا تھا، 

بہت سی باتیں دل اور دماغ میں چل رہی تھی، پتا ہے کیا ۔

جب آپ کو کسی بات کا دکھ ہو مگر آپ کسی سے شیئر نہیں کر سکتے ہوں

 پھر آپ کو نیند نہیں آتی اور ایک اُسی بات پر آپ کا دماغ ٹھہر جاتا ہے، 

کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں کہ آپ وہ سن کے تمام دکھ اور  تکلیف

 سب اپنے سر لیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کاش ایسا نہ ہوتا، 

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ مجھے اُس کی زندگی میں جانا ہی نہیں  چاہیے تھا،

مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری تو زندگی پہلے سے ہی ڈسٹرب تھی 

میں شروع سے ہی ایک پھیکی سی زندگی گزار رہا تھا، 

اور شاید میرے جانے سے اُس کی بھی لائف خراب ہوگئی 

اُس نے جو بھی خواب دیکھے وہ شاید میرے سیاہ بخت کی وجہ سے

 پورے نہیں ہوئے، وہ مجھ سے عشق کر بیٹھی اور خود کو برباد کر بیٹھی، 

ہم دونوں کی محبت بھی لاجواب ہے، نہ ساتھ رہ سکتے ہیں 

اور نہ ہی دوریاں دونوں سے برداشت ہوتی ہیں، 

ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں  مگر

 ایک دوسرے کو ایک دوسرے کا ساتھ میسر نہیں، 

ہم دونوں کو کسی کی بد دعاؤں نے برباد کر دیا، 

تبھی تو دونوں خوش نہیں، کبھی کبھی دل کرتا ہے

 میلوں کی دوریاں ختم کروں اور اُس کے پاس چلا جاؤں 

اور اُس کے سامنے، گھٹنوں  کے بل بیٹھ کر ہاتھ جوڑ کر ایک التجا کروں

 کہ میری آپ سے ایک گزارش ہے 

مجھے آپ سے ایک بات کرنے کی اجازت چاہیے 

تو عرض کروں، اور آپ نے سن کر پلیز میری بات مان جانا،

اور جب وہ کہے کہ ہاں بولو تو میں کہوں گا کہ،

 آپ کبھی بھی میری خوشی کے لیے مجھے مت چھوڑنا،

 کیونکہ میں تمہارے علاوہ نامکمل ہوں 

اور نامکمل چیز ہو یا انسان کسی کام کا نہیں رہتا، 

وہ بیکار ہو جاتا ہے بیکار چیزیں جلائی جاتی ہیں

 پھینکی جاتی ہیں اور دفنائی جاتی ہے،

 سب کچھ جانتے ہوئے بھی میرا آج بھی

 اُس سے پہلے سے کئی زیادہ عشق ہے 

شاید میرے پاس اُس کے علاوہ کوئی نہیں

 وہ میری زندگی کا کل اثاثہ ہے.

😭💔

No comments:

Post a Comment