Heart Teaching breakup stories in Urdu Hindi,
Urdu Quotes,
One day She will laughing. She came back with weeping.
وہ اس دن ہنستی ہوئی گئی تھی۔ روتی ہوئی واپس آئی تھی۔
زار و قطار روتے ہوئے اس نے چادر اتار کر پھینک دی تھی۔
''رو کیوں رہی ہیں؟ کیا ہوا ہے؟'' سلطان گھبرایا تھا۔ ''ایسا گمان۔ اتنا تکبر۔
میں حسنِ جہاں تھی۔ دنیا چھوڑ کر گئی تھی ان کے پاس صرف اس لیے،
صرف اس لیے کہ وہ اللہ کی بڑائی بیان کرنے والے تھے۔
'' وہ روتے ہوئے کہتی جا رہی تھی۔ ''کس کی بات کر رہی ہیں آپ؟
کس نے کیا کہا آپ سے؟ اگر طہٰ نے کچھ کہا ہے تو میں اُس کو جان سے مار دوں گا۔
'' سلطان برہم ہوا تھا۔ حسنِ جہاں کی آنکھ میں آنسو بھی کیوں آئے تھے کسی کی وجہ سے۔
''نہیں !طہٰ نے کچھ نہیں کہا۔ اس کے باپ نے۔ اس کے باپ نے۔
''وہ بات ادھوری چھوڑ کر پھر ہچکیوں سے رونے لگی تھی۔
''میں شیطان کا روپ لگتی ہوں انہیں جو طہٰ کو بہکانے آیا ہے۔
میں، میں تو اسی کے عشق میں پاگل ہو کر طہٰ کے پیچھے گئی تھی
جس کے عشق میں ان کا خاندان خطاطی کرتا ہے۔
بس رب عبدالعلی کا ہے؟ حسنِ جہاں کا نہیں ہے؟ ہو ہی نہیں سکتا۔
Urdu Stories in Relationships
'' وہ سلطان سے پوچھ رہی تھی، روئے چلی جا رہی تھی۔
''میں نے آپ کو روکا تھا، آپ نے بات نہیں مانی۔ چھوڑ دیں اسے۔
دفع کریں۔ واپس چلتے ہیں اپنی دُنیا میں۔'' سلطان نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا۔
حسنِ جہاں نے ہاتھ چھڑوایا۔ ''واپس تو نہیں جانا اب۔
میں عبدالعلی کو طہٰ کی شکل دیکھنے کے لیے ترسا دوں گی سلطان۔
وہ چھوڑ آیا ہے انہیں میرے لیے اور میں جا رہی ہوں اس کے ساتھ شادی کرنے۔
'' اس نے سسکیوں کے بیچ میں سلطان پر قیامت توڑی تھی۔
''نہیں حسنِ جہاں جی! سلطان کیا کرے گا۔'' وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا۔
اس کا محبوب اس کو نہیں چھوڑ رہا تھا پھر بھی کسی کا ہو رہا تھا۔
''سلطان تو سلطان ہے۔ سلطان کو کچھ نہیں ہو گا۔
پر حسنِ جہاں کو کچھ ہوا تو سلطان جان سے جائے گا۔ ہے نا سلطان۔
100+ Short Motivational Urdu Stories Ideas | Short Moral Stories For Student
'' وہ اب اسے بہلا رہی تھی۔ ہاں! بہلا ہی رہی تھی۔ ''تو بتا دے!
حسنِ جہاں نہ جائے طہٰ کے ساتھ۔؟ہو جائے برباد؟
'' وہ سلطان سے سوال نہیں کر رہی تھی۔ اجازت مانگ رہی تھی۔
سلطان نے اس کا پکڑا ہوا ہاتھ چھوڑ دیا تھا۔
حسنِ جہاں کو کیسے برباد ہونے دیتا۔
ترکی میں اس رات ''سلطان'' کی سلطنت لُٹ گئی تھی۔
No comments:
Post a Comment