سستی محبت اور اس کا مہنگا ترین انجام - danishwar log

Sunday, January 24, 2021

سستی محبت اور اس کا مہنگا ترین انجام


Cheap love and its most expensive end,

Short Motivational Story ,,,

سستی محبت اور اس کا مہنگا ترین انجام 


جب ہم کسی انسان کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہیں تو اپنے دل میں اس اکلوتے شخص کے لیے ایک جگہ بنا لیتے ہیں۔ ہمیں وہ ہر چیز سے زیادہ حساس لگتا ہے کسی کو اس کے بارے میں نہ تو بتاتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہے۔۔۔ جب خاص ہونے لگتا ہے۔ دل کے بہت پاس ہونے لگتا ہے۔ تو ہماری بہت ساری چیزیں خود بخود اس کے لئے ہو جاتی ہیں۔ جو ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔۔۔ ہماری ذات، ہمارا نام، ہمارا وقت، ہماری پسند نہ پسند ہمارا اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، کھانا پینا، ہمارا کہیں آنا جانا،  اور یہاں تک کے ہم خود کو کسی بے حس کے ہاتھوں اپنی زندگی کی تباہی کا لائسنس دے دیتے ہیں بنا کچھ بولے اور لکھے۔ جیسے چاہیے وہ ہماری آنکھوں میں دھول جھونکے۔۔ کسی کو بتائے بغیر اس شخص کے سحر میں اتنا دور نکل جاتے ہیں کہ خود بھی اندازہ نہیں ہوتا  کہ واپسی کتنی اذیت ناک ہوسکتی ہے۔ اور وہ ثابت کر کے آنکھیں جب پھرتا ہے تو ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتے ہیں۔ ایسے میں پچھتاوا ہاتھ آتا ہے 😥 اس وقت پیروں کے نیچے سے زمین پھسل چکی ہوتی ہے پھر ننگے پاؤں چوراہے پر تن تنہا رہ جاتے ہیں۔۔ یہ تھی محبت ۔۔۔۔۔بتاو کیا بچتا ھے ۔۔ ؟

www.danishwarlog.com

No comments:

Post a Comment