ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل... | Husband Wife Relationship Real Stories - danishwar log

Wednesday, April 7, 2021

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل... | Husband Wife Relationship Real Stories

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل

اسلام علیکم امید کرتا ہوں کہ سب دوست احباب اپنے اپنے گھروں میں خوش و خرم زندگی گزار رہیے ہوں گے ۔

میں نے گھروں کے کچھ ایسے مسائل نوٹ کیئے جو ہمارے گھروں میں عام سی بات سمجھے جاتے ہیں ؟؟؟ لیکن دیکھا جائیے تو وہ عام نہیں بہت ہی خطرناک انجام تک پہنچ جاتے ہیں ۔۔۔ کبھی کبھی تو گھر برباد ہو جاتے ہیں اور کبھی بات قتل تک پہنچ جاتی ہے۔۔۔  الفظ ذرا سخت ہیں لیکن ان میں بہت حل موجود ہے بات ساری باتوں کا۔۔۔۔ 

ساس اور سسر اپنے بیٹے کے والدین ہیں اور اس کے حقوق ادا کرنے کے حوالے سے اللہ کے ہاں جواب دہ ہیں اپنے بیٹے کی تربیت دینی خطوط پر کرنا اور اسے والدین بیوی اور بچوں کے حقوق کی تعلیم دینا ان کا فرض ہے ...

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل
Husband Wife Relationship Real Stories 

ساس سسر اپنے بیٹے کو صبح شام اپنے حقوق کی نصیتیں کرتے ہے مگر اپنے بیٹوں کو کبھی کسی نے پاس بیٹھا کر یہ نہیں بتایا کہ بیٹا نبی پاک کا فرمان ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہے جو اپنی بیویوں کیلے بہتر ہے ...


بہو اپنا گھر اپنے ماں باپ بہن بھائی رشتہ دار اور سہیلیاں چھوڑ کر سسرال آتی ہے اور دو دن گزرتے نہیں کہ ساس سسر اور نندوں سے طعنے ملنا شروع ہو جاتے ہے کہ بہو کا سسرال میں دل نہیں لگتا یہ نہیں سوچتے کہ دل لگتے لگتے وقت لگتا ہے ....


شوہر پہلے ہی دن اپنی بیوی کو حکم دیتا ہے کہ میرے ماں باپ کی خدمت تم پر لازم ہے کبھی ان کے سامنے بولنا نہیں اف تک نہیں کرنا 

پہلے ہی دن اپنی بیوی کو حکم نہ دو پہلے دن اپنی بیوی سے تعلق تو گہرا کرو اس سے محبت تو جتاؤ پھر جو کچھ بھی کہو گے وہ کرے گی ...


بہو کے ذمہ ساس سسر نند دیور کی خدمت نہیں ہے یہ سب زمہ داریاں آپ کے بیٹے کی ہیں 

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل
Husband Wife Relationship Real Stories 

ہمارے معاشرے میں یہ دستور چل پڑا ہے کہ جب بیٹے کی شادی ہوئی تو اس بیٹے کے ماں باپ یہ سمجھتے ہیں کہ بہو پر بیٹے کا حق بعد میں ہے اور ہمارا حق پہلے ہے لہذا یہ بہو بیٹے کی خدمت کرے نہ کرے ہماری خدمت ضرور کریں گی ....


اور پھر اس کے نتیجے میں ساس بہو بھاوج نندوں کے جھگڑے کھڑے ہو جاتے ہے اور ان جھگڑوں کے نتیجے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپکے سامنے ہے ...


سسرال کا معاشرہ بہت ظالم ہے اتنی نیک پرہیزگار نمازی اور تہجد گزار عورتیں ہوتی ہے پر جیسے ہی ساس بنتی ہے تو ایسا ظلم اندر سے نکلتا ہے کہ درو دیوار کانپ اٹھتے ہے...

جب عورت ماں ہوتی ہے تو اپنی بیٹی کے لیے جسم کے روئے روئے سے محبت کے چشمے پھوٹتے ہیں اور یہی ماں جب ساس بنتی ہے ظلم کی تصویر بن جاتی ہے ...

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل
Husband Wife Relationship Real Stories 


ساس کو یاد رکھنا چاہئےکہ کسی کی بیٹی کی زندگی خراب کرنا ایک فرض ہے جو ایک نہ ایک دن آپ کی بیٹی کو اپنی زندگی سے ادا کرنا پڑے گا ...


ساس کو اپنی بہو میں کوئی خوبی نظر نہیں آتی صرف نظر آتے ہے تو عیب جبکہ ہی عیب اپنی بیٹی کے اندر خوبی کی طرح نظر آتے ہیں ...


جن لوگوں کی اپنی بیٹیاں ہوتی ہیں اگر وہ لوگ اپنی بہو سے ذیادتی کرتے ہوئے ان کے ان کو طعنے دیتے وقت کاش اپنی بیٹیوں کا چہرا آنکھوں کے سامنے لے آئیں تو سارے دل اور گھر ٹوٹنے سے بچ جائیں... 


شادی کے بعد لڑکیوں کو اپنی گود میں سر رکھ کر رونے کی عادت ہو جاتی ہے اپنے دکھ ماں باپ کو نہیں بتاتیں اور سسرال میں کوئی سننے والا نہیں ہوتا ...


ساسیں صرف اپنی بہو کی کمیاں دیکھتی ہے کمیاں پکڑتی ہے ان کمیوں کو اچھالتی ہیں اور پھر اس طرح گھروں میں آگ لگ جاتی ہے ...

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل
Husband Wife Relationship Real Stories 


کچھ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کیلئے دنیا کا ہر سکھ چاہتے ہے لیکن دوسرں کی بیٹیوں کو لاکر ہر دکھ دینا ان کا فرض ہوتا ہے ...


ساس سسر کو چاہیے کہ جب بہو گھر آئے تو بھر اپنے بیٹے اور بہو کے رشتے کو پروان چڑھنے دو ان کو اپنی طرف سے زندگی گزارنے دو ان کے معاملات دخل نہ کرو ان کی زندگی کو اپنے حکم پر چلا کر تلخ نہ کرو ...


ساسیں دل بڑا کریں اگر بیٹا دیا ہے تو وہ ان کا ہی رہے گا وہم پال کر سارا غصہ بہو پر مت نکالیں اس کے ماں باپ نے بھی تو پال کر بیٹی جیسا قیمتی سرمایا آپ کے سپرد کیا ہے ...


ہر ساس کا فرض ہے کہ وہ اپنی بہو کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھے اور ہر معاملے میں اس کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ کرے ...


اگر بہو سے اس کی کم عمری یا ناتجربہ کاری کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے تو ساس اس کو طعنہ نہ مارے اور کوسنے کی بجائے اخلاق ومحبت کے ساتھ اس کو کام کا صحیح طریقہ اور ڈھنگ سکھائے...


اور ہمیشہ خیال رکھے کہ یہ کم عمر اور نا تجربہ کار لڑکی اپنے ماں باپ سے جدا ہو کر ہمارے گھر میں آتی ہے اس لئے یہ گھر نیا اور اس کا ماحول نیا ہے ...

ظالم سسرال اور ساس بہو کے جھگڑوں کا موثرترین حل
Husband Wife Relationship Real Stories 

اس کا یہاں ہمارے سوا کون ہے اگر ہم نے اس کا دل دکھایا تو اس کو تسلی دینے والا اس کے آنسوں پونچنے والا یہاں دوسرا کون ہے ...

اس طرح بہو بھی اپنی زبان کی تیزی ساس سسر اور شوہر کے آگے نہ چلائے اس طرح گھر تباہ ہوتے ہیں ...


ساس اور بہو یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے اگر جانے والی بہو ساس کو اپنی ماں بنالے اور ساس انے والی بہو کو اپنی بیٹی بنالے لیکن ہمارے معاشرے میں یہ سب کچھ الٹا ہوگیا ہے اس لیے ساس اور بہو کا رشتہ کھٹا ہو گیا ہے ...

 ازقلم مبشر میاں ۔۔۔۔ 2021- 04 - 06 

ساس اور بہو کے جھگڑے کا حل کیسے کیا جائے یہ سننے کیلئے آپ میرے نیکسٹ وڈیو ضرور دیکھے....

No comments:

Post a Comment