اوقات سے ذیادہ دی گئی محبت کم ظرفوں کو راس نہیں آیا کرتی REAL 20 WOMEN STORIES & QUOTES - danishwar log

Tuesday, May 4, 2021

اوقات سے ذیادہ دی گئی محبت کم ظرفوں کو راس نہیں آیا کرتی REAL 20 WOMEN STORIES & QUOTES

20 REAL WOMEN STORIES & QUOTES TO RELATIONSHIPS YOU TO BE STRONG, 

اوقات سے زیادہ دی گئی محبت کم ظرفوں کو کبھی راس نہیں آیا کرتی


کچھ لوگ اس لیے بھی ہماری زندگی میں آتے ہیں

تاکہ ہمیں روشناس کرا سکیں

اس بات سے کہ ہر چہرہ ایک جیسا نہیں ہوتا

20 REAL WOMEN STORIES & QUOTES TO RELATIONSHIPS YOU TO BE STRONG,

 پتہ ہے آپ کو ۔۔ کچھ لوگ اس لیے بھی ہماری زندگی میں آتے ہیں

تاکہ ہمیں روشناس کرا سکیں

اس بات سے کہ ہر چہرہ ایک جیسا نہیں ہوتا

اس بات سے کہ اوقات سے ذیادہ دی گئی محبت کم ظرفوں کو راس نہیں آیا کرتی

اس بات کا بھی پتہ چل جاتا ہے کہ ایسا شخص جس کے بِنا ہم ایک پل نہیں گزار سکتے اسکے بنا زندگی کیسے گزارنی ہے

ایسے لوگوں سے ہمیں فائدہ بھی ہوتا ہے اور نقصان بھی

فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں بہت سے ایسے سبق حاصل ہو جاتے ہیں جو زندگی کے کسی موڑ پہ بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

ہم بہت سے ایسے چہروں سے آگاہ ہو جاتے ہیں

جنکے چہرے پہ پیار اور دل میں زہر چُھپا ہوتا ہے

یہی لوگ ہوتے ہیں

20 REAL WOMEN STORIES & QUOTES TO RELATIONSHIPS YOU TO BE STRONG,


جو شروع میں ہمارے Hmm تک کا Reply دیا کرتے ہیں

ہماری ایک Emoji تک کا جواب انکے پاس ہوتا ہے

لیکن تھوڑا وقت گزرتا ہے

گھڑی کی سوئی تھوڑی آگے سرک جاتی ہے

ہم خود کو انکی مرضی کے مطابق ڈھال لیتے ہیں

انکی پسند نا پسند، روک ٹوک سب ہمیں گوارا ہونے لگتا ہے

اور پھر؟

پھر آہستہ آہستہ انکی محبت، انکی چاہت، انکا پیار سب کم ہونے لگتا ہے

وہی بات جس کی بنا پہ وہ ہمیں دل میں بساتے ہیں ناں؟

اسی بات کو ایشو بنا کر ہمیں چھوڑ دیا جاتا ہے

ہمیں ایسے دھتکارا جاتا ہے 

ایسے گِرا دیا جاتا ہے

کہ ہم پھر سے سنبھلنے کے

پھر سے اٹھنے کے قابل نہیں رہتے

وہی لوگ جو ایک Emoji تک کا Reply کیا کرتے تھے

وہ ہمارے اَن گنت میسجز Seen کر کے چھوڑ دیتے ہیں

ہمارے لمبے لمبے پیراگراف انکے سامنے بیکار جاتے ہیں

ہماری منتّیں، ہمارے ترلے سبھی ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے

لیکن ہم پھر بھی باز نہیں آتے

کیونکہ ہم عزتِ نفس کُچل چکے ہوتے ہیں

محبت کے سامنے بےبس ہو چکے ہوتے ہیں

ہمارا دل ہی نہیں مان رہا ہوتا کہ ہم ان سے دُور جائیں

محبت اتنا بےبس بنا دیتی ہے

کہ ہم انکے ہاتھوں تذلیل کروا کر بھی انکے سامنے ڈھیٹ بن کر کھڑے رہتے ہیں

بار بار اسی دروازے پہ دستک دیتے ہیں جو وہ ہمارے لیے بند کر چکے ہوتے

ہم خود کو اذیت دیتے

آنسو بہاتے کیا کیا کرتے

لیکن کبھی یہ سوچا ہے؟

کبھی اس بات پہ غور کیا ہے؟

کہ کیا ایسے لوگ اس قابل ہوتے ہیں 

کہ انکے لیے رویا جاۓ؟

انکے لیے Depression میں چلا جایا جاۓ؟

انکے سامنے محبت کی بھیک مانگی جاۓ؟

مزید پڑھیں

No comments:

Post a Comment