10 TRENDING URDU STORIES, IMAGES ABOUT LIFE , SUCCESS AND PEOPLE
میں نے اس رات کسی نعمت کا شکر ادا نہیں کیا؟۔
پتہ ہے۔ تم تو بہت عبادت کرتی ہو مہر۔۔۔
تم بتاؤ اگر انسان اللہ سے دعا کرے۔۔۔
تو اسے اپنے لیے کیا مانگنا چاہیے۔۔۔؟؟
کالج میں ایک بار صوبیہ نے مجھ سے پوچھا تھا۔۔۔
انسان کو اللہ سے کیا مانگنا چاہیے۔۔؟؟
میں سوچ میں پڑ گئی۔۔ انسان کو اللہ سے "رحم" مانگنا چاہیے۔۔۔
"رحم" ؟؟؟ اس نے دلچسپی سے کہا۔۔
ہاں وہ "رحم" کرے گا تو بھوک میں کھانا بھی دے گا،
خالی جیب میں روپیہ پیسہ بھی دے گا٬ ننگے جسم پر لباس بھی دے
تکلیف سے نجات بھی دے گا، بیماری سے شفا بھی دے گا۔۔۔
اگر وہ رحم کرے گا تو۔۔۔ میں نے اطمینان سے کہا۔۔۔
ورنہ وہ تو دولت دے گا، یا عزت، یا محبت، یا شہرت،
یا وہ خاص چیز جو تم مانگو گی۔۔۔
مگر تم ایک وقت میں آخر کتنی چیزیں مانگو گی
کچھ نا کچھ تو بھول جائے گا تمھیں۔۔۔
پر صرف رحم مانگنے سے۔۔۔
اس نے میری بات کاٹی۔۔۔ تم رحم مانگتی ہو؟؟؟
ہاں ۔۔۔ ہر روز رات کو تہجد میں۔۔۔
میں "شکر" ادا کرتی ہوں۔۔۔
اور "رحم" مانگتی ہوں۔۔۔
میں نے فخریہ انداز میں کہا۔۔۔۔
اور اب۔۔۔ اب میں زندگی میں پہلی بار کچھ اور مانگنے کے لیے
اللہ کے سامنے جھکی تھی۔۔۔۔
مومی کی زندگی۔۔۔
بس اس کی زندگی۔۔۔
میں نے اس رات کسی نعمت کا شکر ادا نہیں کیا۔۔۔
صرف مانگا۔۔۔ اور بے حد خود غرضی سے۔۔۔
انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی اللہ کو اپنی نیکیاں،
اپنی عبادت ''جتاتا'' تو ضرور ہے۔۔۔
لیکن کبھی نہ کبھی اس سے مول تول کے لیے ضرور بیٹھتا ہے۔۔۔
کبھی نہ کبھی اس سے عبادت کا سودا کرنے کے لیے
اپنے اور اس کے رشتے کو
Purely commercial
ضرور بناتا ہے۔۔۔
میں نے بھی بنایا تھا۔۔۔لیکن۔۔۔
میں نے بھی اپنی فرمائشوں کی فہرست اس کے سامنے رکھتے ہو کہا تھا
کہ مجھے وہ میری عبادتوں کا اجر دے۔۔۔
مومی کی زندگی کی صورت میں۔۔۔
میرے دل کو نہ اجاڑے۔۔۔
مومی کو میری زندگی سے نا نکالے۔۔۔ اقتباس
No comments:
Post a Comment