یوکرین میں ایک قبر سے 3 ہزار سال پرانی دو لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس عورت کو اپنے مردہ شوہر کے ساتھ زندہ دفن کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔
یہ مرد اور عورت 3 ہزار سال سے یوکرین کی ایک قبر میں محبت بھری جھپی ڈالے ہوے پائے گئے ۔
ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ عورت کو اپنے شوہر کے ساتھ اگلی دنیا میں جانے کے لیے اسکی اپنی مرضی سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔
پوسٹ مارٹم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عورت پہلے ہی مر چکی ہوتی تو اس کی لاش کو اتنے محبت بھرے انداز میں رکھنا ممکن نہیں ہو سکتا تھا ۔
کیونکہ عورت نے مرد کو مضبوطی سے گلے لگا رکھا تھا۔
اس بات کا امکان ہے کہ خاتون نے خود ہی زہر پی لیا ہوگا اور جب وہ زندہ حالت میں دفنائی گئی تو اس نے اپنے مردہ ساتھی کو اس انداز سے گلے لگا لیا کہ دونوں کے چہرے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے،
یہ جوڑا، مغربی یوکرین میں Ternopil شہر کے جنوب میں، واقع ایک گاؤں کے قریب دفن پایا گیا تھا۔
وہ عورت اپنی پیٹھ کے بل لیٹی تھی،اسکا دائیں بازو نرمی سے آدمی کی گردن کے نیچے تھا ، اس کی کلائی مرد کے دائیں کندھے پر پڑی تھی۔
ان 'دونوں کو کانسی کی زمانے کے ملبوسات اور زيورات سے سجایا گیا تھا،
انکے سروں کے قریب مٹی کے برتن ، کچھ نودرات اور ایک مرتبان بھی موجود تھا ۔۔۔
No comments:
Post a Comment