URDU KAHANI | URDU SACHI KAHANI | KISAY KAHANIYAN IN URDU | URDU STORIES سچی کہانی موبائل فون کی اور میری زندگی کی داستان۔
جانتی ہو اس موبائل کی خاصیت کیا ہے؟
آج جب بہت وقت گزر گیا ہے میں 6 سال
پیچھے گیا تھا آج یونہی نظر پڑی اپنے بیگ
کے ایک کونے میں تو آنکھ نم ہو گئی یہ وہ
موبائل ہے جس پر کبھی ہم گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے اس میں ہزاروں میسجز ہیں جو تمہارے اور میرے درمیان رابطے کی تازہ
مثال ہو جیسے آج گھنٹوں میسجز کو پڑھتا
رہا اور ڈھونڈتا رہا کہ کہاں مجھ سے غلطی ہوئی ہے جو تم نے رابطے منقطع کر دیئے؟ مگر یقین کرو گی، مجھے نہ اپنی سینڈنگ ہسٹری میں کوئی ایسے میسجز ملے نہ تمہارے ریسیونگ ہسٹزی میں ۔۔۔
پھر نہ جانے بلاجواز تم نے تعلقات کو ختم
کیوں کر دیا ۔۔۔
مجھے آج ایک اور بات کا احساس ہوا
ایک میسج پڑھا تمہارا (کہاں رہ گئے ہو آپ)
احساس یہ ہوا جہاں تم نے چھوڑا وہیں رہ گیا ہوں میں آج تک ۔۔
اس قدر تم سخت دل نکلی ایک بار بھی پوچھنا گوارہ نہیں کیا کہ کس حال میں ہو تم؟
جبکہ میں روزانہ کبھی شعر کی صورت کبھی غصہ دکھا کہ کبھی پیار جتلا کہ
تم سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں
تم نے بس ایک بار پوچھا کہ کیا چاہتے ہو تم؟
میں ڈر سا گیا اور رپلائی میں کہا کچھ بھی نہیں ۔
جبکہ میں چاہتا ہوں بیشک ہم ایک نہ ہوں
محبت مر بھی چکی ہو ہمارے دلوں سے جب بھی ہم
ایک دوسرے کا حال گاہے بگاہے پوچھتے رہیں
تاکہ روح کو تسکین مل سکے
مجھے تمہارا تو نہیں معلوم مگر جب بھی کسی سے سُنتا تھا
یا اب بھی کبھی تمہارے بارے سُنتا ہوں
یار لبوں پر نا جانے کہاں دعا سے نکلتی ہے
الله خیر کرے خوش رکھے تمہیں
مجھے غصہ ضرور ہے تم پر
مگر دکھ زرا بھی نہیں اسلیے کہ میرے نصیب میں الله نے یہی لکھا تھا
آخر میں بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا فرصت
ملے تو حال پوچھ لیا کرو جنہیں بے حال کر دیا تم نے ۔۔ 😞
دانشور لوگ
No comments:
Post a Comment